شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کے طریقہ کار کو آسان بنانا ہو گا، اعظم سواتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں مولانا فضل الرحمان کی کوئی جگہ نہیں ہے۔پی ڈی ایم نے مولانا فضل الرحمان کے امیدوار کو رد کردیا ہے۔شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کے طریقہ کار کو سہل بنانا ہو گا۔
ان کاکہناتھا کہ پی ڈی ایم میں توڑ پھوڑ شروع ہو چکی ہے۔اپوزیشن اپنا سر دیوار کے ساتھ مارتی رہے۔یہ لوگ اپنے ذاتی مفادات کیلئے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر جمع ہوئے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جاوید لطیف کو قابل مذمت بیان پر استعفیٰ دینا چاہیے۔ اعظم سواتی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے دوبارہ منتخب ہونے پر بہت خوشی ہوئی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم کے ویژن کو آگے بڑھانے کیلئے صادق سنجرانی منتخب ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی نے بطور چیئرمین سینیٹ مثبت کردار ادا کیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ الیکشن کمیشن کے انتخابات نہیں تھے بلکہ یہ پارلیمنٹ کے انتخابات تھے۔ سینیٹ الیکشن میں الیکشن کمیشن ایکٹ رکاوٹ نہیں بن سکتا ہے۔