اداکار معمررانا کی والدہ کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی

Mar 14, 2021 | 18:59:PM
اداکار معمررانا کی والدہ کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور میں اداکار معمررانا کی والدہ کی نمازہ جنازہ ادا کرنے کے بعداپر مال میاں میر قبرستان میں انکی تدفین کر دی گئی ہے۔
 تفصیلات کے مطا بق جنازہ میں کورونا کے سبب زیادہ لوگوں اور رشتہ داروں کوآنے سے منع کیا گیا تھا۔جس کے بعد صرف معمر رانا کے رشتہ دا روں اور قریبی عزیزوں،ہمسایوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
یا د رہے کہ فلم اسٹار معمر رانا کی والدہ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شفقت رانا کی اہلیہ کچھ عرصے سے علیل تھیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق وہ لاہور کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں، جہاں آج صبح وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے علاوہ فلمی حلقوں نے بھی ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔