سلمان خان کی پھر دھماکے دار انٹری،،،نئی فلم ’رادھے‘  کی تاریخ کا اعلان

Mar 14, 2021 | 13:31:PM
سلمان خان کی پھر دھماکے دار انٹری،،،نئی فلم ’رادھے‘  کی تاریخ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بالی ووڈ اسٹار سلمان خان  کی کورونا وبا کے باعث لمبے عرصے کے بعد دوبارہ بالی ووڈ میں واپسی ہورہی ہے ۔انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں نئی آنے والی فلم ’رادھے‘ کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کا وعدہ تھا عید پر ہی آئیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلمان خان نے  اپنی نئی فلم ’’رادھے‘‘ کا 2009 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’’وانٹڈ‘‘ کے انداز میں پوسٹر جاری کیا ہے جس میں وہ جلتے ہیلی کاپٹروں اور توپ خانوں کے ساتھ میدان جنگ کے پس منظر میں دبنگ انداز میں نظر آرہے ہیں۔

فلم کے ہدایت کار پربھو دیوا ہیں اور’’وانٹڈ‘‘ ’’دبنگ‘‘ کے بعد سلمان خان اور پربھو دیوا کا یہ تیسرا پراجیکٹ ہے، گزشتہ برس رادھے فلم کی شوٹنگ عالمی وباء کورونا کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوگئی تھی تاہم اب فلم 13 مئی 2021 کو عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

سلمان خان کی فلم ’’رادھے‘‘ کورین فلم ’’اُتھ آؤٹ لاز‘‘ کا انڈین ورژن ہے اور اس فلم میں اُن کے ہمراہ دیشا پٹانی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں اور دیگر کاسٹ میں جیکی شروف، زرینہ وہاب اور رندیپ ہوڈا شامل ہیں۔