بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے،  8 افراد شدید زخمی

Mar 14, 2021 | 13:26:PM
بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے،  8 افراد شدید زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نارووال میں بچوں کی معمولی لڑائی میں بڑوں نے حصہ ڈال لیا، مارکٹائی میں 8 افراد شدید زخمی ہوگئے

تفصیلات کے مطابق نارووال کے محلہ فتح علی کالونی میں بچوں کی معمولی لڑائی پر بڑے بھی کود پڑے اور مار پیٹ کے نتیجے میں دنوں جانب سے 8 افراد شدید زخمی ہوگئے، شدید  زخمیوں کوفوری طبی امداد کیلئے ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نارووال  منتقل کردیاگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ  میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا جاے گا۔