خون کاعطیہ کسی ضرورت مند کیلئے  نئی زندگی بن سکتا ہے: نہال ہاشمی

Jun 14, 2026 | 12:33:PM
خون کاعطیہ کسی ضرورت مند کیلئے  نئی زندگی بن سکتا ہے: نہال ہاشمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ خون عطیہ کرنے والے افراد انسانیت کے حقیقی ہیروز ہیں۔

عالمی یومِ عطیۂ خون پر اپنے خصوصی پیغام میں گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ عطیۂ خون انسانیت کی خدمت اور کسی زندگی کو بچانے کا عظیم عمل ہے، خون کا ایک عطیہ کسی ضرورت مند کیلئے نئی امید اور نئی زندگی بن سکتا ہے۔

انہوں نے عوام بالخصوص نوجوانوں سے رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محفوظ انتقالِ خون صحت مند اور ذمہ دار معاشرے کے قیام کیلئے ناگزیر ہے، تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور دیگر مریضوں کیلئے مسلسل عطیاتِ خون وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کی نوجوانوں سے خون عطیہ کے کارِ خیر میں حصہ لینے کی اپیل

 سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ خون عطیہ کرنے والے افراد انسانیت کے حقیقی ہیروز ہیں، صحت مند شہری عطیۂ خون کو اپنی سماجی ذمہ داری اور انسانی خدمت کا حصہ بنائیں۔