امریکہ، اقوام متحدہ اسرائیل کو کیوں سپورٹ کررہے ہیں؟احتساب ہونا چاہیے،مولانا فضل الرحمٰن

Jun 14, 2025 | 20:56:PM
امریکہ، اقوام متحدہ اسرائیل کو کیوں سپورٹ کررہے ہیں؟احتساب ہونا چاہیے،مولانا فضل الرحمٰن
کیپشن: سینیٹر فیصل واوڈا  مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ  تمام دنیا اسرائیل کی جارحیت کے خلاف ہے، امریکہ اور اقوام متحدہ ناجائزاسرائیل  کو کیوں سپورٹ کررہے ہیں،اس کا کوئی احتساب ہونا چاہیے۔ 

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان سینیٹر فیصل واوڈا  کے  گھر پہنچے جہاں  سینیٹر فیصل واوڈا نےان کا استقبال کیا،اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ راشد سومرو، قاری عثمان و دیگر رہنما موجود تھے ۔ 

ملاقات کے بعد سینیٹر فیصل واوڈا نےمولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس میں فیصل واوڈا نے گھر آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  یہ میرے استاد ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی سے بھی سیکھا،صدر آصف زرداری  سے بھی سیکھا ہے۔ 

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کے پی کے سے بھی دوست آرہے ہیں، ملک کی بقاء کے لیے ہم ساتھ ہیں،مولانا فضل الرحمن نے ہمیشہ پاکستان کے لیے جو کچھ کیا ہے،انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے احترام اور پیار کا رشتہ ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے دیکھا رات کے تین تین بجے لوگوں نے منافقت کی،آپ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے،خطے کی صورتحال پر مولانا فضل الرحمٰن کی رہنمائی ضروری ہے

مولانا فضل الرحمٰن نے بھی اس موقع پر گفتگو کی، انہوں نے کہاکہ ملک کے لیے یقیناً مسائل اور مشکلات ہیں،بھارتی جارحیت پر قوم نے واحدیت کا مظاہرہ کیا،واحدت ایک رحمت ہے،تقسیم ایک عذاب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں،ہم جب سیاست کرتے ہیں اقتدار ضروری ہوتا ہے،ملک کے لیے یقیناً مسائل اور مشکلات ہیں،جے یو آئی کے بغیر یا تو حکومتیں بنتی نہیں ہیں یا پھر چلتی نہیں ہیں،ہمیں عوام کے حقوق کی جنگ لڑنی ہے،جے یو آئی اس معاملے میں جے یو آئی فرنٹ پر رہی ہے، اگر کسی پارٹی اور منشور کو عوام قبول کرتے ہیں کونسی قوتیں ہیں جو لوگوں کے،اقتدار کا راستہ روکتے ہیں۔ 

 سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ فیصل واڈا نے سادہ دعوت دی ہے،ایک اچھی بات ہے ایک دوسرے کو مل رہے ہیں۔ 

قائد جمعیت کا کہنا تھا کہ تمام دنیا اسرائیل کی جارحیت کے خلاف ہے،امریکہ اور اقوام متحدہ اسرائیل کی کیوں سپورٹ کرتے ہیں ،عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوتا ہے ،اس کا کوئی احتساب ہونا چاہیے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  مانسہرہ: ناران روڈ مہانڈری کے مقام سے چار دن کیلئے بند