مانسہرہ: ناران روڈ مہانڈری کے مقام سے چار دن کیلئے بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مانسہرہ میں ضلعی انتظامیہ اور ضلع پولیس کی جانب سے ناران روڈ مہانڈری کے مقام سے 4دن کے لیے سیاحوں کیلئے بند کر دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شاہراہ کاغان 15 جون سے 18جون تک سیاحوں کے لیے بند کر دی گی ہے، مہانڈری پل کو 33 فٹ تک این ایچ اے کے تعاون سے وسیع کیا جارہا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ سیزن میں مہانڈری پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا تھا اور اس کے بعد عارضی پل تعمیر کیا گیا تھا، پل بہہ جانے کی وجہ سے سیاحوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کو ان4دنوں میں کاغان ناران کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کے سفر کے لیے شاہراہ قراقرم ہائی وے استعمال کریں ۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.9 ریکارڈ