فیصل آباد: نہر میں نہاتے ہوئے 4 نوجوان ڈوب گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی بھٹہ )فیصل آباد میں سمندری روڈ پر4 نوجوان نہاتے ہوئے نہرمیں ڈوب گئے ریسکیو ٹیم نے 3 کی لاشیں اور ایک نوجوان کو زندہ بچا لیا۔
پولیس کے مطابق سمندری روڈ پر ناولٹی پل کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نہر میں نہاتے ہوئے لاہور کے رہائشی چار نوجوان گہرے پانی میں چلے گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب چاروں نوجوان نہر کے کنارے نہا رہے تھے۔ ان میں سے ایک نوجوان کو موقع پر موجود افراد نے بحفاظت نہر سے نکال لیا، تاہم دیگر 3 نوجوان جانبر نہ ہو سکے۔
ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے تینوں نوجوانوں کی لاشیں نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 20 سالہ عدنان، 18 سالہ عمیر اور 17 سالہ عاصم کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ جاں بحق نوجوانوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی جائیں گی۔
جاں بحق ہونے والے عمیر کا تعلق رائیونڈ ،عاصم کا تعلق شالیمار لاہور سے ہے جبکہ بے ہوش ہونے والے نوجوان عادل کا تعلق بھی رائیونڈ سے ہے ۔عادل نامی نوجوان کو ابتدائی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!وزیراعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب کے گھر پر راکٹ حملہ