کراچی پورٹ پر روسی جہاز سے 60 فیصد تیل ٹرمینل منتقل

Jun 14, 2023 | 00:09:AM
کراچی پورٹ پر روسی جہاز سے 60 فیصد تیل ٹرمینل منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان ) کراچی میں ساحل پر سمندری طوفان بیپرجوئے کی آمد سے پہلے  ،پی ٹی پورٹ کےطوفانی لہروں کی زد میں ہونے کے باوجود روسی تیل بردار جہاز سے خام تیل کی ٹرمینل کو منتقلی کا عمل مسلسل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق   183 میٹر طویل  تیل بردار جہاز پیور پوائنٹ  کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ٹرمینل پر لنگر انداز ہے، جہاز پر 45 ہزار 124 ٹن خام تیل موجود تھا جس میں سے اب تک 60 فیصد تیل ٹرمینل میں منتقل ہو چکا ہے،  183 میٹر طویل روسی جہاز  پیور پوائنٹ سے تیل کی جلد از جلد منتقلی کے لئے کے پی ٹی انتظامیہ نے خصوصی مستعدی سے کام کیا۔