وزیراعظم کی زخمی ہونے کے باوجود ڈیوٹی کرنےوالے ہیڈکانسٹیبل سے ملاقات، انعام کا اعلان 

Jun 14, 2021 | 19:29:PM
وزیراعظم کی زخمی ہونے کے باوجود ڈیوٹی کرنےوالے ہیڈکانسٹیبل سے ملاقات، انعام کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے ہیڈ کانسٹیبل قیصر شکیل کو دوران ڈیوٹی زخمی ہونے کے باوجود اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے پر انہیں وزیر اعظم ہاؤس بلا کر حوصلہ افزائی کی اور شاباش دی، وزیراعظم نے ہیڈکانسٹیبل کیلئے انعام کا اعلان بھی کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے ہیڈ کانسٹیبل قیصر شکیل سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایک شخص کی قربانی سے پوری پولیس فورس کا وقار بلند ہوا۔ قیصر شکیل نے زخمی ہونے کے باوجود اپنی ڈیوٹی جاری رکھی جو قابل تقلید مثال ہے۔
خیال رہے کہ ہیڈ کانسٹیبل قیصر شکیل 9 جون کو زخمی ہوئے اور دو دن کے میڈیکل ریسٹ کے بعد 11 جون کو دوبارہ ڈیوٹی پر واپس آگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرین حادثہ۔۔ میں نے تو سنا تھاوزیر ریلوے استعفا دینگے۔۔کچھ نہیں ہوا ۔۔ چیف جسٹس