بلوچستان : بارودی سرنگ کے دھماکے میں افسر سمیت 4 ایف سی اہلکار شہید

Jun 14, 2021 | 18:33:PM
بلوچستان : بارودی سرنگ کے دھماکے میں افسر سمیت 4 ایف سی اہلکار شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں جونیئر کمیشنڈافسر سمیت4 ایف سی اہلکار شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کے چار اہلکار دہشتگردوں کی بچھائی بارودی سرنگ کا شکارہو گئے، شہدا میں صوبیدار سردار علی خان ،سپاہی مصدق حسین ،اویس خان اور محمد انور شامل ہیں۔


آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کی گاڑی مرگت کوئٹہ روڈ پر آئی ای ڈی کا نشانہ بنی ،ایف سی نے علاقے کا محاصرہ کرکے آپریشن شروع کردیاہے۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ بلوچستان میں قربانیوں سے حاصل امن کو خراب نہیں ہونے دیں گے ،بزدلانہ اقدامات سے دشمنوں کی سازشیں کامیاب نہیں ہو سکتیں،سکیورٹی فورسز ہر طرح کی سازش ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول پھر مہنگا۔۔ مگر کتنا ۔۔ سمری ارسال