مولانا فضل الرحمان نے پوری قوم کا دل دکھایا : وزیر ریلوے  حنیف عباسی

Jul 14, 2026 | 12:46:PM
 مولانا فضل الرحمان نے پوری قوم کا دل دکھایا : وزیر ریلوے  حنیف عباسی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی  نے کہا کہ پاکستان کے دفا ع و استحکام کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیا ر ہیں،نظریہ پاکستا ن پر قائم رہنا ہی قومی یکجہتی کی ضمانت ہے،شہدا کے خاندانوں کی قربانیاں پوری قوم کی مشترکہ امانت ہیں۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر ریلوے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی ، استحکام و ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،قومی اپنے شہدا اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

حنیف عباسی نے کہا کہ  مولانا فضل الرحمان نے پوری قوم کا دل دکھایا ،قومی مفاد کے معاملے پر سب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ،پاک فوج 35 سال سے مسلسل حالت جنگ میں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  شہادتوں کی بدولت ہی آج پاکستان قائم ہے ، پاکستان کیخلاف دشمنوں سے ملنے والوں کا ہر سطح پر مقابلہ کیا جائے گا ، سکیورٹی فورسز نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملک کی حفاظت کی ۔

یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز کشیدگی !پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان