ڈونلڈ ٹرمپ کا ولادیمیر پیوٹن سے ناراضگی کا اظہار، روس پر پابندیوں کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ناراضگی کا اظہار کردیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے میری لینڈ میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ روسی صدر پیوٹن سے ناراض ہوں وہ باتیں اچھی کرتے ہیں لیکن ساتھ میں بمباری بھی کرتے ہیں اور ہمیں یہ رویہ پسند نہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس پر مزید کیا سختی کرسکتے ہیں اس حوالے سے جمعے کو تفصیلی بات کروں گا۔
خبرایجنسی کے مطابق رواں ماہ امریکی سینیٹ میں روس پر پابندیوں سے متعلق بل پیش کیا جائے گا۔
بل کو حتمی منظوری کے لیے صدر ٹرمپ کی حمایت درکار ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں مزید کہا کہ ٹیرف کی وجہ سے امریکا میں بہت پیسہ آرہا ہے، معاشی اعداد وشمار مثبت ریکارڈ ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:ویزے کی مدت ختم، خاتون بچیوں سمیت خطرناک غار میں چُھپ گئی