گھیلپور کچے میں پولیس کو ایک اور کامیابی مل گئی 

Jul 14, 2023 | 19:10:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر احمد) پنجاب اور سندھ میں کچے کے علاقے میں پولیس کی جانب سے گرینڈ آپریشن جاری ہے جس میں پولیس کامیابی کیساتھ ڈاکوؤں اور اغواء کاروں کے ٹھکانوں تک پہنچ رہی ہے۔

ایسی ہی ایک کارروائی میں دو ہفتے قبل گبلو تھانے کی حدود سے اغواء ہونیوالے حیدر کھوسہ کو بازیاب کروا لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: کچے میں پولیس کی کامیابی، ایس ایچ او سمیت 3 افراد بازیاب

اس آپریشن میں مختلف تھانوں کی پولیس نے حصہ لیا اور مغوی کو بازیاب کروایا۔

حکام کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ تمام مغویوں کی بازیابی کیلئے آپریشن جاری رہے گا اور آپریشن کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔