کچے میں پولیس کی کامیابی، ایس ایچ او سمیت 3 افراد بازیاب

Jul 13, 2023 | 20:51:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کچے میں پولیس نے آپریشن کرکے ایس ایچ او تھانہ کشمور گل محمد مہر کو بازیاب کرالیا۔

کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں پولیس نے کامیاب آپریشن میں تھانہ کشمور کے ایس ایچ او گل محمد مہر کو بازیاب کرالیا ہے، چند روز قبل ڈاکوؤں نے ایس ایچ کشمور گل محمد اور دو پولیس اہلکاروں کو کندھ کوٹ کی حدود سے اغواء کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: ڈاکوؤں نے شہری کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا،سی سی ٹی وی منظر عام پر آ گئی

پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران پولیس کی اندھا دھند فائرنگ سے ڈاکو فرار ہوگئے اور ڈاکوؤں کے ٹھکانے سے ایس ایچ او بازیاب کروا لیا گیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی عرفان علی سموں نے کہا کہ ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تاحال جاری ہے اور دیگر مغویوں کو بازیاب کرا لیا جائے گا۔