زرمبادلہ ذخائر میں 13 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی کمی

Jul 14, 2022 | 21:53:PM
سٹیٹ بینک آف پاکستان، زرمبادلہ ذخائر، کم ہوئے،
کیپشن: سٹیٹ بینک آف پاکستان
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ 7 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر 13 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔ 

سٹیٹ بینک کے مطابق سات جولائی تک بیرونی قرض کی مد میں 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ادا کیے گئے جس سے ملکی زرمبادلہ ذخائر15 ارب 61 کروڑ ڈالر رہے۔

سٹیٹ بینک کے ذخائر 9 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کم ہو کر 9.71 ارب ڈالر رہے، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 89 کروڑ ڈالر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ میں صدر عارف علوی کے مواخذے کیلئے قرارداد جمع