سعودی عرب ، قطر اور عمان نے ایران پر ممکنہ امریکی حملے کی مخالفت کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سعودی عرب ، قطر اور عمان نے ایران پر ممکنہ امریکی حملے کی مخالفت کر دی ہے۔
امریکہ کے اخبار وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں خلیجی ممالک نے ایران پر کسی امریکی حملے کی مخالفت کر دی ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب، قطر اورعمان نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران پر حملہ نہ کرے ورنہ عالمی آئل مارکیٹ اتھل پتھل ہو جائے گی جس سے امریکی معیشت بھی نقصان اٹھائے گی۔
قطر نے اس سے پہلے یہ خبردار کیا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کسی بھی فوجی تصادم کے خطے پر سنگین اور تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔
دوحا میں کل پیر کے روز قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بھی قسم کی کشیدگی یا عسکری کارروائی کے نتائج خطے اور اس سے باہر کے لیے انتہائی تباہ کن ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیئے: جگر کے عام مرض کا شکار بنانے والی عام وجہ دریافت ہو گئی
وال سٹریت جرنل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بظاہر یہ عرب ممالک خاموش ہیں لیکن پس منظر میں رہ کر لابنگ کر رہے ہیں کہ امریکہ ایران پر حملہ نہ کرے ۔
اخبار کے مطابق سعودی حکام نے تہران کو یقین دلایا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کسی تنازع میں نہیں پڑیں گے اور امریکہ کو ایران پر حملے کے لیے اپنی فضائی حدود بھی استعمال نہیں کرنے دیں گے۔