جگر کے مرض کا شکار بنانے والی عام وجہ دریافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) جگر کے عام مرض کا شکار بنانے والی عام وجہ دریافت ہو گئی۔ اس وجہ سے معمولی توجہ دے کر بچا جا سکتا ہے۔
جگر کی امراض پر تحقیق کرنے والےمحققین نے دریافت کیا ہے کہ رات کے وقت لوگوں کی ایک عام عادت جگر کی بہت عام ہو چکی مرض کا شکار بنانے میں کردار ادا کرتی ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ وزن کے مالک انسانوں کے رات کے معمولات اور میٹابولک تبدیلیاں ان میں جگر کے امراض کا خطرہ بڑھاتی ہیں۔
جگر پر چربی چڑھ جانے کو "فیٹی لیور" کا عارضہ کہتے ہیں۔ آج کل یہ عارضہ جگر کا عام ترین مرض ہے اور دنیا بھر میں 40 فیصد بالغ افراد اس مرض میں مبتلا ہیں۔
فیٹی لیور بڑھ جائے تو صورتحال سنگین ہون جاتی ہے اور جگر کے افعال مین ناکامی اور جگر کے کینسر کا سبب بن جاتی ہے۔ فیتی لیور کی وجہ سے موٹے افراد کے امراض قلب میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔
جگر پر فیتس آ جانے کی اس عام بیماری کو زیادہ جسمانی وزن سے جوڑاجاتا ہے جبکہ انسولین کی مزاحمت بھی اس کا ایک اہم سبب ہے جس سے جگر پر چربی جمع ہونے کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔
اب آکسفورڈ یونی ورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ رات کے وقت دن بھر کی اضافی کیلوریز کو جزوبدن بنانے سے اس عارضے کا خطرہ بڑھتا ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ رات کو میٹابولزم افعال زیادہ بہتر طریقے سے کام نہیں کرتے جبکہ زیادہ غذا سکھائی ہو تو میٹابولزم کے متعلقہ افعال مزید متاثر ہوتے ہیں، اس عمل کے دوران جگر پر چربی چڑھنے کی شرح تیز ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: بگ بیش کا میچ: بیٹنگ کے دوران واپس بلائے جانے پر محمد رضوان کا موقف سامنے آگیا
محققین نے بتایا کہ جگر پر چربی چڑھنے کے عارضے کی علامات اکثر ظاہر نہیں ہوتیں۔ اس لئے جب یہ عارضہ بڑھ رہا ہوتا ہے تو اس کا علم مشکل سے ہوتا ہے۔
محققین نے مزید بتایا کہ رات کے وقت ہمارا جسم انسولین پر کم ردعمل ظاہر کرتا ہے، جگر زیادہ چربی بنانے لگتا ہے جبکہ مسلز اور پیٹ کی چربی کے ٹشوز کے میٹابولزم افعال زیادہ مؤثر کام نہیں کرپاتے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کے مھقیقین کا کہنا تھا کہ یہاں تک کہ جسمانی وزن میں کمی لانے اور جگر کی چربی کو کم کرنےکے بعد بھی میٹابولزم کے افعال میں رات کے وقت زیادہ بہتری نہیں آتی، جس سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ رات کے وقت ان افعال کی تنزلی جگر کے اس عام ترین مرض "فیٹی لیور" کا سبب بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آٹھ فروری کی کال ہمارے الائنس کی ہے، بانی کی نہیں، علیمہ خان
محققین کے مطابق سونے سے کچھ دیر قبل بہت زیادہ کیلوریز کے استعمال سے ہمارا جسم غذا کو زیادہ مؤثر انداز سے جذب نہیں کرپاتا جس کے باعث گلوکوز اور چکنائی جگر میں ذخیرہ ہونے لگتے ہیں۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کی اس تحقیق کے نتائج جرنل سیل میٹابولزم میں شائع ہوئے ہیں۔