مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، شادی کارڈ کے مطابق ولیمہ کی تقریب 18 جنوری 2026 کو جاتی امرا میں منعقد ہوگی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف بھی دسمبر میں اپنے نواسے جنید صفدر کی شادی کے سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ دبئی روانہ ہوئے تھے۔
مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ۔۔!! pic.twitter.com/OxQZOiT4XN
— Khurram Iqbal (@khurram143) January 14, 2026
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کی تیاریوں کی خبریں سامنے آ رہی تھیں۔ جنید صفدر کی ہونے والی اہلیہ شانزے شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔
شیخ روحیل اصغر نے بتایا تھا کہ ان کی پوتی کی شادی 16، 17، 18 جنوری کو ہو گی، شادی عوام قسم کا جلسہ نہیں ہوگی، دلہا، دلہن کی مہندی کی تقریب جاتی امرا میں ہوگی، بارات لیک سٹی میں ہوگی جبکہ ولیمہ بھی جاتی امرا میں ہوگا۔
ہی بھی پڑھیں:ڈیرہ اسماعیل خان: سی ٹی ڈی کی کامیاب انٹلیجنس بیسڈ کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
یاد رہے کہ جنید صفدر کی اس سے قبل شادی معروف کاروباری شخصیت سیف الرحمان کی صاحبزادی سے ہوئی تھی، جو اکتوبر 2023 میں طلاق پر ختم ہوگئی تھی۔