سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے داماد گرفتاری کے بعد رہا ہو کر گھر پہنچ گئے

Jan 14, 2024 | 21:40:PM
سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے داماد گرفتاری کے بعد رہا ہو کر گھر پہنچ گئے
کیپشن: زاہد بہار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے داماد گرفتاری کے بعد رہا ہو کر گھر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں سینئرسیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار کو رات گئے آر او آفس کے باہر سے گرفتار کرلیا گیاتھا۔
زاہد بہار ہاشمی پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر پی پی 220 سے امیدوار ہیں، خاندانی ذرائع کے مطابق زاہد بہار رات گئے اپنے انتخابی نشان کے سلسلے میں آر او آفس گئے تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ 
زاہد بہار پی ٹی آئی سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں،اب وہ رہا ہو کر واپسی گھر پہنچ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دانیال عزیز کو ٹکٹ کیوں نہیں ملی،اندر خانے کس جماعت سے رابطے میں تھے؟احسن اقبال کے سنسنی خیز انکشافات