پہلا میچ ہارنے کے بعد ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا، بری خبر آ گئی

Feb 14, 2023 | 19:10:PM
پہلا میچ ہارنے کے بعد ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا، بری خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان سپر لیگ 8 کے پہلے میچ کے بعد ہی ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا لگ گیا، تیز گیند باز شاہ نواز دھانی انجرڈ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کو پہلے میچ میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست ہوئی تھی جس کے بعد اب سلطانز کیلئے ایک اور بری خبر آ گئی ہے، ملتان سلطانز کے تیز گیند باز شاہ نواز دھانی زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شاہ نواز دھانی کے پورے سپر لیگ سے باہر ہونے کا امکان  ہے، شاہ نواز دھانی کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں سکندر رضا کا تیز شاٹ انگلی پر لگا تھا جس کے بعد ان کے  لیگ سے باہر  ہونے کے  امکانات نظر آ  رہے ہیں۔