کراچی ایئرپورٹ پرانسانی سمگلنگ نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار

Dec 14, 2025 | 18:39:PM
کراچی ایئرپورٹ پرانسانی سمگلنگ نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار
کیپشن: ملزم ایف آئی اے کی حراست میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خورشید  رحمانی)ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کمبوڈیا میں انسانی سمگلنگ نیٹ ورک کے اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم زین اللہ انسانی سمگلنگ اور بین الاقوامی فراڈ کے نیٹ ورک میں ملوث پایا گیا،گرفتار ملزم ستمبر 2024 میں پاکستان سے کمبوڈیا گیا تھا،ملزم نے کمبوڈیا میں آن لائن فراڈ کمپنی میں کام کیا اور بعد ازاں بطور ایجنٹ پاکستان سے افراد کو بھرتی کرنے میں ملوث رہا۔

یہ بھی پڑھیں:انڈر 19 ایشیا کپ:بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کا فیصلہ ہو گیا

ترجمان کاکہناہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم ایک منظم فراڈ اور انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کا حصہ ہے،ملزم کے زیر استعمال موبائل فون کے تجزیے کے دوران متعدد افراد کے پاسپورٹس کی تصاویر، ادائیگیوں کی رسیدیں اور بینک اکاؤنٹس سے ہونے والی ٹرانزیکشنز برآمد ہوئیں،ملزم نے رقوم ذاتی بینک اکاؤنٹس اور کرپٹواکاؤنٹ کے ذریعے وصول کی۔

ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کیلئے بڑا دھچکا،سینئر رہنما نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں