مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری، مجموعی سالانہ شرح 9 اعشاریہ11 فیصد ہوگئی

Aug 14, 2026 | 17:15:PM
مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری، مجموعی سالانہ شرح 9 اعشاریہ11 فیصد ہوگئی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق  ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں صفر اعشاریہ15 فیصد اضافہ ہوا، مجموعی سالانہ شرح 9 اعشاریہ11 فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک ہفتے میں20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں9 اشیاء سستی اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں پیاز 24 اعشاریہ 68 فیصد، دال چنے کی قیمت میں 3 اعشاریہ 35 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق چکن کی قیمت ایک ہفتے میں 2 اعشاریہ 45 فیصد بڑھ گئی، دہی، لہسن اور چائے سمیت کئی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 1 اعشاریہ 26 فیصد سستا ہوا جبکہ پیٹرول 2 اعشاریہ 35 اور ڈیزل کی قیمت میں صفر اعشاریہ 29 فیصد کی کمی ہوئی ساتھ ہی چینی، انڈے اور آلو بھی سستے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت سے پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے مذاکرات بے نتیجہ ختم