افغانستان، پاکستان اور چین کے وزرا خارجہ کے درمیان کابل میں ملاقات کا شیڈول طے پا گیا 

Aug 14, 2025 | 21:05:PM
افغانستان، پاکستان اور چین کے وزرا خارجہ کے درمیان کابل میں ملاقات کا شیڈول طے پا گیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انورعباس)افغانستان، پاکستان اور چین کے وزرا ئے خارجہ کے درمیان کابل میں ملاقات کا شیڈول طے پا گیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق تینوں ممالک کے درمیان سہ فریقی  مذاکرات کابل میں20 اگست کو ہونگے ، ‎چینی وزیرخارجہ وانگ ژی ،پاکستانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور افغان وزیر خارجہ امیرخان متقی سے ملاقات کریں گے ۔

سفارتی ذرائع  کے مطابق ‎ملاقات میں دہشتگردی کے خاتمے اور سی پیک کی توسیع پر بھی بات ہو گی ، ‎ملاقات میں پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی اور بلوچ علیحدگی پسندوں کے خلاف کارروائی پر بھی معاملہ اٹھائے گا ۔

سفارتی ذرائع کاکہنا ہےکہ ‎چینی وزیرخارجہ 20 اگست کو ہی پاکستان کا دورہ کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ پیوٹن مذاکرات ناکام ہوئے تو...  امریکا نے بھارت کو بڑی دھمکی دیدی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: