ٹرمپ پیوٹن مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر مزید ٹیرف لگائیں گے، امریکا کی وارننگ

Aug 14, 2025 | 20:42:PM
ٹرمپ پیوٹن مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر مزید ٹیرف لگائیں گے، امریکا کی وارننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا نے بھارت کو  خبردار  کردیا کہ  اگر صدر  ٹرمپ  اور ولادیمیر  پیوٹن کے درمیان مذاکرات ناکام ہوئے تو وہ  بھارت پر مزید ٹیرف لگائیں گے۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نےکہا ہےکہ امریکا نے جو اضافی 25 فیصد ٹیرف بھارت پر لگائے ہیں  وہ مزید بڑھائے جاسکتے ہیں۔

وزیرخزانہ نے بتایا کہ امریکا بھارت پر  25 فیصد ٹیرف پہلے ہی لگا چکا ہے جبکہ روس سے پٹرولیم مصنوعات خریدنے کی  پاداش میں اضافی 25 فیصد ٹیرف کا اطلاق اگلے کچھ دنوں میں ہوگا اور اس طرح بھارت کو امریکا کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف کا سامنا ہوگا۔

امریکی وزیرخزانہ کے مطابق  اگر  ٹرمپ  اور پیوٹن کے مذاکرات ناکام ہوئے تو  بھارت پر مجموعی ٹیرف 50 فیصد سے بھی زیادہ ہوجائیں گے۔

اسکاٹ بیسنٹ کاکہنا ہےکہ بھارت پر  مزید اضافی ٹیرف کا انحصار  ٹرمپ پیوٹن مذاکرات کے نتائج پر ہے۔

یاد رہےکہ ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات جمعہ کو الاسکا میں ہوگی اور یہ ملاقات  2021 کے بعد کسی موجودہ امریکی  اور  روسی صدر کے درمیان پہلی براہ راست ملاقات ہوگی۔

امریکی صدر  نےکہا ہےکہ وہ جمعے کے روز روسی ہم منصب کے ساتھ الاسکا میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے فوراً بعد ایک دوسری ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ٹرمپ نےکہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ اس ملاقات میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی بھی شامل ہوں، یہ ملاقات تبھی ہوگی اگر فریقین اس پر آمادہ ہوں۔

 یہ بھی پڑھیں:بھارت کو چاروں شانے چت کرنے والے پاکستانی پائلٹوں کی تصاویر پہلی بار سامنے آ گئیں شاہینوں کواعلیٰ عسکری ایوارڈز سے نواز دیا گیا

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: