ماڈل کا کیٹ واک کے دوران فلسطین کا پرچم بلند کر کے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کوپن ہیگن فیشن ویک میں ایک معروف برانڈ کے شو کے دوران ماڈل اور موسیقار جورا نے سٹیج پر کیٹ واک کے دوران فلسطین کا پرچم بلند کر کے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا۔
واک کے دوران جورا نے اپنی جیب سے فلسطینی پرچم نکالا، جس پر نسل کشی کے خلاف ابھی اقدام کریں کا پیغام درج تھا۔
بعد ازاں انہوں نے یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بات یہ ہے کہ فلسطین کے بغیر ہمارا کوئی مستقبل نہیں، کیا آپ سمجھ نہیں رہے؟۔
انہوں نے لکھا کہ اگر ہم آج یہ قبول کر لیں کہ اسرائیل پورے فلسطین کو بھوک سے ختم کر دے، تو ہم یہ بھی مان رہے ہیں کہ دنیا کے امیر ترین لوگ یہ طے کریں گے کہ اگلی نسل کشی کس اقلیت کی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مون سون ساتویں سپیل کی انٹری، بارش سے موسم خوشگوار
یہ احتجاج انڈسٹری کی اہم شخصیات اور شائقین کے سامنے ہوا، جس کا مقصد غزہ میں جاری جنگ اور اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی مذمت کرنا تھا۔