لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مون سون ساتویں سپیل کی انٹری، بارش سے موسم خوشگوار

Aug 14, 2025 | 09:51:AM
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مون سون ساتویں سپیل کی انٹری، بارش سے موسم خوشگوار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہورسمیت پنجاب کے بیشترعلاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مون سون کے ساتویں سپیل نے انٹری دیدی جس کے بعد گرمی اور حبس کا خاتمہ ہوگیا،صبح سے جاری رم جھم نےموسم سہانا کردیا۔

شہر کےبیشترعلاقوں میں رم جھم کا سلسلہ جاری ہے،کلمہ چوک،لکشمی چوک، لبرٹی، اچھرہ اور گردونواح میں ہلکی بارش ہوئی ہے، اندرون لاہور، بادامی باغ،بھاٹی گیٹ سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سےموسم خوشگوار ہوگیا،اس کے علاوہ گڑھی شاہو، ریلوے اسٹیشن، لاری اڈا کے اطراف میں بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: مسلح افواج کی قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد، ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر وقفے وقفے سے کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش کا امکان ہے،مون سون کا ساتواں سپیل کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔  
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ اس سسٹم کے تحت  18 سے 23 اگست کے دوران سندھ کے کئی مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ کہیں کہیں تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔

حکام محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ 18 سے 23 اگست کے دوران کراچی میں بھی بارش کے ایک سے 2 اچھے اسپیل آسکتے ہیں، جس کے سبب شہر میں معتدل شدت کی بارش کا امکان ہے۔