بادل برسیں گے یا سورج قہر ڈھائے گا؟ محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی

Aug 14, 2023 | 21:32:PM
بادل برسیں گے یا سورج قہر ڈھائے گا؟ محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب،خطۂ پوٹھوہار بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرکے چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بالائی پنجاب،خطۂ پوٹھوہار ، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر   میں  چند مقامات پر  موسلا دھار بارش متوقع ہے ،جبکہ  ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے، چند مقامات پر  موسلا دھار بارش متوقع ہے ، خیبرپختونخوا میں چترال، دیر،سوات، مالاکنڈ ،   شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، بالاکوٹ،مالاکنڈ ،  ہری پور، پشاور، مردان، صوابی ، نوشہرہ، کرم، لکی مروت، کوہاٹ، بنوں، کرک اور وزیرستان میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ہے، چند مقامات پر  موسلا دھار بارش متوقع ہے جبکہ صوبہ کےدیگر  اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سیالکوٹ، نارووال ، لاہور، قصور ،  اوکاڑہ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ،  گجرات ، میانوالی ، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جھنگ ، بھکر، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم ،چکوال، مری  اور گلیات  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر  موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،خضدار،  کوہلو، قلات اور گردونواح میں   تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش   کا امکان ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے،جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور   بوندا باندی ہلکی بارش کی بھی توقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے 27اگست سے کھولنے کا اعلان

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق  کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کشمیر میں چند مقامات پر  موسلا دھار بارش متوقع ہے۔