سعودی قیادت کی قومی دن پر مبارکباد، پاکستان کی ترقی کیلئے نیک خواہشات کااظہار

Aug 14, 2023 | 19:55:PM
سعودی قیادت کی قومی دن پر مبارکباد، پاکستان کی ترقی کیلئے نیک خواہشات کااظہار
کیپشن: سعودی قیادت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی قیادت نے پاکستان کے 76 ویں قومی دن کے حوالے سے مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور وزیراعظم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے صدر پاکستان عارف علوی کے نام بھیجے گئے مراسلے میں پاکستانی حکومت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں اور ہم پاکستان کی حکومت اور اس کی عوام کو قومی دن کی مبارکباد دیتے ہیں، صدر عارف علوی کے نام لکھے گئے مراسلے میں سعودی قیادت نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا