پی پی ایس سی نے جونیئر کلرک کی اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا

Apr 14, 2026 | 18:49:PM
پی پی ایس سی نے جونیئر کلرک کی اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا
کیپشن: پی پی ایس سی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)پی پی ایس سی نے جونیئر کلرک کی اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔

پی پی ایس سی  میں جونیئر کلرک کی 20 اسامیوں پر عدنان طاہر اور محمد حمزہ سمیت 20 امیدوار کامیاب قرارپائے۔

کامیاب امیدواروں میں مقدس بی بی، محمد ارسلان مجید، محمد سنول شہزاد، محمد امجد، محمد سمیع الحق، ثمرہ پروین شامل ہیں۔

اوپن میرٹ، ویمن کوٹہ اور اقلیتی کوٹہ کی اسامیوں پر تقرری مکمل کر دی گئی۔

ملازمین کے بچوں کے کوٹہ کی 2 اسامیاں اوپن میرٹ میں شامل کر کے پُر کی گئیں۔

کامیاب امیدواروں کی فہرست پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی۔سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کا کسانوں کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان !