پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں،16دہشتگرد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عابد چوہدری)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے 113 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) مکمل کر لیے ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران 16 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ایک خودکش جیکٹ، 14 ڈیٹونیٹرز، 25 فٹ حفاظتی فیوز وائر، ممنوعہ اسٹیکرز، کتابیں اور نقدی برآمد ہوئی۔
گرفتار دہشت گردوں میں غازی مرجان، معین خان، اصیل دین، ناصر شاہ، نصیب خان، ابرار، یوسف، مالے خان اور اسام شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں خوشاب ،میاںوالی،راولپنڈی،جھنگ ،بھکر ،لاہور ،فیصل آباد ،چکوال،ٹوبہ ٹیک سنگھ،حافظ آباد ،گجرانوالہ میں کی گئی۔
جھنگ سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا خطرناک خودکش بمبار غازی مرجان گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ جبکہ سرگودھا سے حساس اداروں پر حملوں میں ملوث خطرناک دہشت گرد مالے خان کو بھی گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد تحریک انصاف میں شامل
حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد پولیس چوکیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے، تاہم بروقت کارروائی سے ممکنہ بڑے نقصان کو ٹال دیا گیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے کے دوران 2830 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، جن میں 190 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 95 ہزار 755 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔