رنبیر اور عالیہ سات پھیروں کےبعد کتنے اثاثوں کے مالک بن گئے ؟

Apr 14, 2022 | 23:09:PM
اداکار، رنبیر کپور، اداکارہ، عالیہ ،بھٹ ، شادی، تصویر
کیپشن: اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی شادی کی تصویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ بھارتی فلم انڈسٹری کے دو بڑے ستارے ہیں ، جنہوں نے آج قریبی دوستوں کی موجودگی میں سات پھیرے لئے۔ دونوں فلموں کے لئے کروڑوں روپے کی فیس لیتے ہیں۔ دونوں ٹی وی اشتہارات سے بھی کروڑوں روپے میں کماتے ہیں۔ ایسے میں جوڑے کے فینس جاننا چاہیں گے کہ شادی کے بعد ان کی کل آمدن  کتنی ہو گئی ہے ۔
بھارت کےنجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق رنبیر ایک فلم کے لئے 18 سے 20 کروڑ روپے لیتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کے کل اثاثے 322 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہیں۔ رنبیر کا شمار بالی ووڈ کے ٹاپ اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے راک اسٹار، راج نیتی، برفی اور ویک اپ سڈ جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔رنبیر ٹی وی اشتہارات سے کروڑوں روپے کماتے ہیں۔ انہوں نے اپنا پیسہ کچھ کمپنیوں میں بھی لگایا ہوا ہے ، جس کی وجہ سے انہیں باقاعدہ آمدنی بھی ہوتی ہے۔ ان کے پاس کئی لگژری کاریں ہیں۔ مرسڈیز سے لے کر آڈی تک، اداکار کے کاروں کے کلیکشن میں کافی لگژری گاڑیاں ہیں ۔ ان کے پاس سب سے مہنگی کار مرسڈیز بینز اے ایم جی جی 63 ہے ، جس کی قیمت 3 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے ۔

دوسری طرف عالیہ بھٹ کمائی کے معاملہ میں رنبیر سے تھوڑی پیچھے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے کل اثاثے ایک سو پچاس کروڑ سے کچھ زیادہ ہیں۔ عالیہ اپنی موجودگی سے فلم میں جان ڈال دیتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ایک فلم کیلئے 5 سے 8 کروڑ روپے تک لیتی ہیں۔  عالیہ ایک اشتہار کے لئے 1 سے 2 کروڑ روپے تک لیتی ہیں۔ اس حساب سے اگر دیکھا جائے تو رنبیر کی دولت عالیہ سے زیادہ ہے ۔ اب عالیہ اور رنبیر زندگی بھر کیلئے ایک دوسرے بن گئے ہیں تو ان کے کل اثاثے بھی تقریبا 500 کروڑ روپے ہو گئے ہیں۔ 
رنبیر کی طرح ہی عالیہ کو بھی مہنگی گاڑیوں کا شوق ہے۔ اداکارہ کے پاس ایک سے بڑھ کر گاڑیاں ہیں۔ اداکارہ کی سب سے مہنگی گاڑی کی بات کریں تو وہ رینج روور ووگ ہے ، جس کی قیمت تقریباً 2 کروڑ روپے ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ شادی، کرشمہ کپور نے پیروں کی مہندی کی تصویر شئیر کر دی