عالیہ بھٹ شادی، کرشمہ کپور نے پیروں کی مہندی کی تصویر شئیر کر دی 

Apr 14, 2022 | 17:43:PM
رنبیر کپور ،عالیہ بھٹ ،مہندی ،تقریب
کیپشن: رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی مہندی تقریب (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کرشمہ کپور نے کچھ دیر پہلے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں وہ اپنے پیروں کی مہندی فلانٹ کرتے ہوئے نظر آئیں۔ جو عالیہ بھٹ کی مہندی تقریب کی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کے حوالے سے کسی طرح کی کوئی  آفیشیل اطلاع سامنے نہیں آئی لیکن حال ہی میں اس جوڑی کی پہلی فلم ’براہمستر ‘کے ڈائریکٹر ایان مکھرجی نے اس جوڑی کو زندگی کے نئے سفر کیلئے مبارکباد دے کر پہلا آفیشیل اعلان کردیا ہے ۔ وہیں آپ کو بتاتے چلیں کہ جوڑے کی شادی جمعرات 14 اپریل کو ہے۔ رنبیر کی والدہ اداکارہ نیتو کپور نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔جب سے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کے چرچے تیز ہوئے ہیں، آر کے اسٹوڈیو اور رنبیر کے گھر کی ویڈیوز کافی وائرل ہو رہی ہیں، تیاریوں کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد مداح اب دونوں کو دلہن ۔دولہا بنے اور کی شادی کی رسومات کی تصاویر کا انتظار کر رہے ہیں لیکن دونوں کنبے نہیں چاہتے کہ شادی کی تصاویر یا ویڈیوز لیک ہوں، اس لیے دونوں نے سیکیورٹی کے پیش نظر کے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ بھارتی فوٹوگرافر پاپرازی وائرل بھیانی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے رنبیر کے گھر کی سکیورٹی کی ہے۔ رنبیر کے گھر 'واستو' کے باہر باؤنسر کھڑے ہیں۔ جو گھر کے اندر کے جاننے والوں کے فون کے کیمرے پر اسٹیکر لگا رہے ہیں۔ تاکہ فون کے کیمرے سے کوئی ویڈیو یا تصویر لے کر لیک نہ کر دی جائے۔ وہیں رنبیر کی بہن نے مہندی تقریب کی ایک تصویر خود شیئر کر دی جو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ایک دوسرے کے پیار میں ہیں اور گزشتہ دو سال سے ان کی شادی کی خبریں مسلسل گردش کر رہی ہیں۔ لیکن ہر مرتبہ یہ خبر غلط ثابت ہو رہی تھی ، لیکن اب اس جوڑی کے فینس کافی پرجوش ہیں ، کیونکہ یہ جوڑا جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والا ہے ۔ گزشتہ چند دنوں سے شادی کیلئے دولہا اور دلہن کے گھروں کو سجایا جا رہا ہے۔ اب اس شادی میں شرکت کرنے والے رشتہ داروں نے بھی اسٹائلش انداز میں انٹری لی ہے۔ رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور اپنی نتنی، بیٹی اور داماد کے ساتھ بیٹے کے گھر پہنچ گئی ہیں۔ دراصل رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی پری ویڈنگ کی شروعات ہوچکی ہے۔ بدھ کی صبح سے ہی آر کے ہاوس پر بالی ووڈ سیلبس کا جماوڑہ رہا۔ آج سے پری ویڈنگ سیریمنی کی شروعات مہندی سیریمنی سے شروع ہوئی اور شام کو سنگیت سیریمنی ہوئی۔ عالیہ-رنبیر کی مہندی میں کرینہ کپور اور کرشمہ کپور بھی شامل ہوئیں۔ پوری تقریب میں کپور سسٹرز کا جلوہ رہا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  حدیقہ کیانی کو  کس سے شادی کا مشورہ دیاجا رہا ہے؟