عمران خان کے خطاب پرمریم اورنگزیب کا ردعمل

Apr 14, 2022 | 11:34:AM
عمران خان کے خطاب پرمریم اورنگزیب کا ردعمل
کیپشن: مریم اورنگزیب(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ نے وہ سنگین جرم کیا جسے آئین پر حملہ کہتے ہیں،عدالتیں اس لئے کھلیں تاکہ آئین اور قانون پر عمل ہو، عمران خان آپ نے 22 کروڑ عوام، آئین کو یرغمال بنایا جس کی سزا آرٹیکل 6 ہے، عدالتیں اس لیے کھلیں کیونکہ آپ نے عدالت سے جھوٹ بولا۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عدالتیں اس لیے کھلیں تاکہ پتہ چلے ملک آئین پر چلے گا آپ کے حکم پر نہیں،عدالتیں اس لیے کھلیں کیونکہ آپ نے آئین، پارلیمنٹ کو یرغمال بنایا ہوا تھا،انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام آپ کے غلام نہیں، اس لیے عدالتیں نصف شب کو کھلیں، دھمکیاں دینے، سوال کرنے سے بہتر ہوگا آپ قوم سے اپنے جرائم کی معافی مانگیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ آپ کی حقیقت، کرپشن اور لوٹ مار بے نقاب اور مزید عیاں ہورہی ہے، پونے4 سال عوام کا آٹا، چینی، گھی، دوائی، بجلی، گیس، کھاد چوری، عوام کا پیسہ تباہ کیا، یہ ہے آپ کا جرم، عوام مہنگائی، بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ سے مر رہی تھی، آپ کے لیکچرز جاری تھے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرو بس منصوبے کا التوا۔وزیراعظم نے انکوائری کا حکم دیدیا