پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ , قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں

Apr 14, 2021 | 17:20:PM
پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ , قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی کےلئے پاکستان نے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں جبکہ جنوبی افریقا نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔شرجیل خان کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ونڈر ڈیوسن لبوڈے کی جگہ ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ عثمان قادر اور محمد حسنین کی جگہ آصف علی اور حارث روف کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج کا میچ سنچورین میں کھیلا جا رہا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان چار میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔