اسلام آباد سے دبئی جانیوالی پرواز کے دوران مسافر کی طبیعت خراب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد سعید )اسلام آباد سے دبئی جانے والی نجی ایئرلائن ایئر سیال کی پرواز کے دوران مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی، اس حوالے سے پرواز کے کپتان نے ائیر ٹریفک کنٹرولر سے بھی رابطہ کیا۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق کیپٹں نے طیارے کی میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، میڈیکل لینڈنگ کیلئے ڈاکٹر پیرا میڈیکل سٹاف اور ایمبولینس بھی طلب کرلی گئی۔
مسافر کو کراچی ایئرپورٹ پرڈاکٹر اورپیرا میڈیکل سٹاف نے فوری طبی امداد دے کر ہسپتال روانہ کردیا، ضابطے کی کاروائی مکمل ہونے کے بعدپرواز اپنی منزل مقصود کیلئے کچھ ہی دیر بعد روانہ ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں :اسرائیل اپنا دائرہ وسیع کرتا جا رہا ، اب ذمے داری مسلم امہ پر آگئی ہے: خواجہ آصف