نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

Sep 13, 2023 | 11:14:AM
نوشہرہ, روڈ, حادثہ, 5 افراد, جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نوشہرہ میں بس الٹنے سے پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو  حکام کے مطابق حادثہ موٹر وے M1 پر رشکئی انٹر چینج کے قریب پیش آی،ابتدائی رپورٹ کے مطابق بس ڈرائیور کے سو جانے پر  بے قابو ہو گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 13 شدید زخمی ہو گئے۔

موٹروے پولیس کے مطابق نجی بس سروس فیصل موورز کے ڈرائیور کو نیند آجانے کی وجہ سے بس الٹ گئی، حادثے میں دو خواتین سمیت 13 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ اور ایم ایم سی مردان منتقل کر دیا گیا، بس ڈرائیور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، تباہ ہونے والی بس کو کھائی سے نکال کر موٹروے کو کلیئر کردیا گیا ہے۔

پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیاپولیس نے بس کے ڈرائیور کو بھی حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔