دنیا کے 10 امیر ترین افراد کون؟

Sep 13, 2022 | 12:10:PM
دنیا کے 10 امیر ترین افراد کون؟
کیپشن: دنیا کے امیر ترین افراد
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فوربز نے دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری کردی جس میں  ایلون مسک  پہلے نمبر پر ہیں۔ 

فوربس کی جانب سے دنیا کے امیر ترین افراد کی تازہ ترین فہرست کے مطابق ٹاپ ٹین میں 7 امریکی، 2 بھارتی  ایک اور فرانسیسی شہری شامل ہے۔

1۔ایلون مسک - 263.4 بلین ڈالر:

دنیا کے ارب پتی افراد میں امریکی شہری ایلون مسک سرفہرست ہیں، امریکی جریدے فوربز کے مطابق ٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون مسک 219 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔رواں برس ایلون مسک کی دولت میں 68ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

2۔برنارڈ ارنولٹ  - 167.7 بلین ڈالر:

LVMHکے چیئرمین اور سی ای او، برنارڈ آرناولٹ، 167.7 بلین ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ یہ خاندان 70 سے زائد برانڈز کا مالک ہے۔ برنارڈ آرناولٹ یورپ کےامیر ترین شخص ہیں جنہوں نے پچھلے سال 100 بلین ڈالر کی دولت کمائی۔

3۔ جیف بیزوس - 162.7 بلین ڈالر:

تیسرے امیر ترین شخص ایمیزون کے بانی اور سی ای او  جیف بیزوس ہیں اور ان کی مجموعی مالیت 162.7 بلین ڈالر ہے۔

4۔گوتم اڈانی - 142.7 بلین ڈالر:

ہندوستان کے گوتم اڈانی142.7 بلین ڈالر کے ساتھ،دنیا کے چوتھے امیر اور ایشیا کے امیر ترین آدمی ہیں۔

5۔بل گیٹس - 113.4 بلین ڈالر:

 مائیکروسافٹ کمپنی کے شریک بانی بل گیٹس ہیں ، ان کی دولت 113.4ارب ڈالر ہے جس کے ساتھ وہ دنیا کے پانچوے امیر ترین شخص ہیں۔ 

6۔لیری ایلیسن: 103.0 بلین ڈالر
7۔وارن بفیٹ: 96.7 بلین ڈالر
8۔لیری پیج: 92.8 بلین ڈالر
9۔مکیش امبانی: 91.9 بلین ڈالر
10۔سرگئی برن: 88.9 بلین ڈالر