یورپی خواجہ سرا نے خوبصورتی کیلئے28 لاکھ روپےخرچ کر ڈالے،مگر پریشان کیوں۔۔؟

Sep 13, 2021 | 23:45:PM
یورپی خواجہ سرا نے خوبصورتی کیلئے28 لاکھ روپےخرچ کر ڈالے،مگر پریشان کیوں۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) یورپی ملک جمہوریہ چیک کا ایک  ٹیک ایکسپرٹ خواجہ سرا خوبصورت اور لڑکیوں جیسا نظر آنے کیلئے اونچی ایڑھی کے جوتے پہننا پسند کرتا ہے، نقلی پلکیں  اور بالوں کی وگ بھی پہنتا ہے، لیکن اس کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ یہ اندر سے مرد ہی ہے لیکن اس کی جنسی دلچسپی لڑکیوں میں ہی ہے۔ انجیکشن اور تھراپی لینے پر اور اب تک تقریبا  28 لاکھ روپےخرچ کر ڈالے۔
بھارتی نجی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق چیک ریپبلک کے شہر برینو سے آنے والے26 سال کے ہونزا سمسا زیادہ سے زیادہ باربی ڈول جیسا دکھنا چاہتے ہیں۔سمسا ہونزا پیشے کے اعتبار سے ٹیک ایکسپرٹ ہے اور  کام پر جانے کے لئے آفس سٹینڈرڈ ڈریسز میں لڑکیوں کی ڈریسز اور اونچی ہیل کی سینڈل ہی پہنتے ہیں۔ہونزا سمسا اپنے خالی وقت میں نقلی پلکوں ، اونچی ایڑھی کی سینڈل ، جوتیوں اور رنگ برنگی وگ پہننا پسند کرتے ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ہونزا سمسا کا دعویٰ ہے کہ وہ ا س کے لئے 2017 سے ہی انجیکشن اور تھراپی لے رہے ہیں اور اب تک تقریبا  28 لاکھ روپے اس پر خرچ کر چکے ہیں۔  ان کے ہونٹوں ، گالوں اور ٹھوڑی پر ہر مہینے کچھ انجیکشن لگائے جاتے ہیں جس سے ہونزا سمسا کا چہرے کا حسن برقرار رہے۔ فی الحال اس کے چہرے پر 90 ملی فلر ہے ۔ ہونزا سمسا کے ایک اس کام میں ماہر دوست نے انہیں کچھ انجیکشن مفت میں بھی دیئے ہیں۔

اپنے لڑکیوں کے کپڑوں، ہیل سینڈل ، نقلی پلکیں اور بالوں کی وگ کے شوق کے باوجود ہونزا اس بات پر زور دیتے ہیں وہ اندر سے مرد ہی ہے لیکن فی الحال انہیں اپنے انداز سے چلتے ہوئے گرل فرینڈ ڈھونڈنے میں مشکل آ رہی ہےہونزا سمسا بار  بار کہتا ہے کہ ان سارے شوق رکھنے کے باوجود میری جنسی دلچسپی لڑکیوں میں ہی ہے۔اس نے خود اپنا ایک باربی سٹائل کپڑوں اور نقلی پلکوں کا برانڈ بی شروع کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: محبت برسادیناتم ساون آیا ہے۔۔ترکی سے حریم شاہ کا نئی ویڈیو میں زبر دست ڈانس