رمیز راجا نے میتھیو ہیڈن اور ورنون فلینڈر کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں قو می ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا

Sep 13, 2021 | 18:08:PM
رمیز راجا نے میتھیو ہیڈن اور ورنون فلینڈر کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں قو می ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے میتھیو ہیڈن اور ورنون فلینڈر کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا کوچ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی اولین پریس کانفرنس میں رمیز راجا نے کہا کہ مصباح الحق اور وقار یونس نے محنت اور ایمانداری سے کام کیا، ان کے کے مستعفی ہونے میں میرا کوئی کردار نہیں تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:کیااداکارسیف علی خان نے مذہب بدل لیا ؟ا ہم بیان بھی سامنے آگیا
رمیز راجا نے کہا کہ ہمیں ڈری سہمی پاکستانی ٹیم کو شیر بنانا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بہترین ٹیم منتخب کی گئی ہے۔میگا ایونٹ میں میتھیو ہیڈن اور ورنون فلینڈر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ہوں گے۔
یا د رہے کہ میتھیو ہیڈن نے 103 ٹیسٹ اور 161 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے ہیں۔  وہ مجموعی طور پر 14 ہزار سے زائد رنز سکور کرچکے ہیں۔ ورنون فیلنڈر نے جنوبی افریقا کی جانب سے 64 ٹیسٹ میچز اور 30 ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔