مزاحمت کی سیاست کی آڑ میں پاک فوج کو نشانہ بنانے کی اجاز ت نہیں دی جائے گی، شمائلہ رانا
علی امین گنڈا پور کے استعفے کو گورنر ہاؤس آفس نے الجھایا ہے، گورنر کا کام آئین پر عمل کرنا ہے جو وہ نہیں کر رہے،سید علی بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی اہم رہنما شمائلہ رانا نے کہا کہ سہیل آفریدی جس مزاحمت کی سیاست کی بات کر رہے ہیں اس کی آڑ میں پاک فوج کو نشانہ بنانے کی اجاز ت نہیں دی جائے گی یہ مشورے دینے والے وہی لوگ ہیں جن نادان دوستوں کی وجہ سے بانی تحریک انصاف جیل میں ہیں۔
24نیوز کے پروگرام گونج مسعود رضا کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جب تک علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ منظور نہیں ہوجاتا نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی ہے۔علی امین گنڈا پور کے جو دونوں استعفے گردش کر رہے ہیں ان دونو ں میں جو دستخط ہیں وہ مختلف ہیں اسی لیے گورنر نے وہ استعفے منظور نہیں کیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں اتنی جلدی کیا تھی وہ پہلے استعفیٰ منظور تو ہونے دیتے اس کے بعد نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا جا سکتا تھا۔
پروگرام میں شامل پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سید علی بخاری نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے استعفے کو گورنر ہاوس آفس نے الجھایا ہے جبکہ گورنر ایک علامتی عہدہ ہوتا ہے ،جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گورنر کا کام آئین پر عمل کرنا ہے جو وہ نہیں کر رہے۔سہیل آفریدی نومنتخب وزیر اعلیٰ کے جلد انتخاب پر بات کرتے ہوئے علی بخاری نے کہا کہ اس وقت ملک کے جو حالات ہیں وہ سب کے سامنے ہے ملک جنگی حالات میں ہے اور دہشت گردی کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں ۔ایسے میں صوبہ خیبر پختونخوا کو بغیر وزیر اعلیٰ کے نہیں رکھا جا سکتا،سہیل آفریدی نے جو تقریری کی وہ بہت میچور تقریر تھی اس کے ایک ایک پوائنٹ سے اتفاق کرتا ہوں۔
پروگرام میں شریک پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما حسن مرتضیٰ نے علی بخاری کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گورنر علامتی نہیں آئینی عہدہ ہوتا ہے اور گورنر یا صدر کو کوئی بھی استعفیٰ منظور کرتےہوئے یقین ہونا چاہیے کہ استعفیٰ حقیقی اور بغیر دباؤ کے دیا گیا ہے اس لیے آئین کے تحت جس کی جو ذمہ داری ہے وہ سب کو نبھانی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاق کو کمزور کرنے کی پالیسی کسی کو قابل قبول نہیں ہوگی اگر سہیل آفریدی صوبے کے مفاد میں بات کرنا چاہتے ہیں تو وہ وفاق سے بات کر سکتے ہیں ۔