گورنر پنجاب نے صوبائی وزراء رانا محمد اقبال اور منشاء اللہ بٹ سے حلف لے لیا

Oct 13, 2025 | 18:17:PM
گورنر پنجاب نے صوبائی وزراء رانا محمد اقبال اور منشاء اللہ بٹ سے حلف لے لیا
کیپشن: گورنر پنجاب نے صوبائی وزراء رانا محمد اقبال اور منشاء اللہ بٹ سے حلف لے لیا
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب کی کابینہ میں توسیع کے بعد دو صوبائی وزراء نے  آج حلف اٹھا لیا ۔

 گورنر ہاؤس لاہور میں نئے وزراء کی تقریب حلف برداری  ہوئی جس میں  گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان  نے 2 صوبائی وزرا رانا محمد اقبال اور منشاء اللہ بٹ سے حلف لیا۔

 خیال رہے کہ وزیراعلیٰ  پنجاب  مریم نواز  نےگزشتہ روز  پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا تھا،توسیع کردہ کابینہ میں  17 وزیر ، 5معاون خصوصی جبکہ چار ایڈوائزر شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق کابینہ میں رکن اسمبلی انوشہ رحمان بطور سینئر ایڈوائزر ٹو وزیر اعلیٰ فرائض انجام دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:  اسلام آباد میں منعقد ہونے والی بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ملتوی