انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کمی، اوپن مارکیٹ میں قیمت برقرار

Oct 13, 2025 | 18:15:PM
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کمی، اوپن مارکیٹ میں قیمت برقرار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 282.20 روپے پر برقرار رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، انٹربینک میں ڈالر 281.17 روپے سے کم ہو کر 281.16 روپے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 282.20 روپے پر برقرار ہے، اوپن مارکیٹ میں یورو 16 پیسے اضافے سے 330.27 روپے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 16 پیسے سستا ہو کر 380.09 روپے، اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 2 پیسے بڑھ کر 77.52 روپے جبکہ  سعودی ریال 75.65 روپے پر برقرار رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 17 فیصد اضافہ