تعمیراتی شعبے کیلئے خوشخبری ،سیمنٹ سستاہوگیا

Oct 13, 2025 | 15:12:PM
تعمیراتی شعبے کیلئے خوشخبری ،سیمنٹ سستاہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کےمطابق 9 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1372 روپے ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ سے پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.64 فیصد کم ہے،پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1381 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1441 روپے رہی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.58 فیصد کم ہے ، پیوستہ ہفتے میں جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1449 روپے رہی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:پرائیویٹ حج سکیم کے تحت بکنگ میں چار دن باقی رہ گئے
گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں سیمنٹ کی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1345، راولپنڈی 1346 ، گوجرانوالہ 1400 ، سیالکوٹ 1370، لاہور 1408، فیصل آباد 1380 ، سرگودھا 1360، ملتان 1416، بہاولپور 1420، پشاور 1350 اور بنوں میں 1300 روپے رہی۔

اس کے علاوہ کراچی میں سیمنٹ کی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1367، حیدر آباد 1427، سکھر 1500، لاڑکانہ 1407، کوئٹہ 1500 اور خضدار 1443 روپے ریکارڈ کی گئی۔