سٹاک مارکیٹ میں شدیدمندی،انڈیکس5ہزارسے زائد پوائنٹس تک گر گیا،ڈالرسستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( کاوش میمن،احسن عباسی)پاکستان سٹاک ایکسچینج 5 نفسیاتی حدیں ایک ساتھ گنوا بیٹھی اورٹریڈنگ کے دوران انڈیکس5ہزارسے زائد پوائنٹس تک گر گیاجبکہ ڈالرروپے کے مقابلے میں سستاہوگیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران شدید مندی ریکارڈکی گئی اورٹریڈنگ کے دوران انڈیکس5ہزارسے زائد پوائنٹس تک گر کر1 لاکھ 58 ہزار پوائنٹس پر آگیا۔
اس سے قبل پاکستان سٹاک ایکسچنج میں شدید مندی پر کاروبار کا آغازہونے کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس میں 2857 پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی تھی اورہنڈریڈ انڈیکس 160240 کی سطح پر آگیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں:گورنر کے پی نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس بھجوا دیا
یہ سٹاک ایکسچنج میں حالیہ دنوں کی سب سے بڑی مندی ہے۔
دوسری طرف انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کی کمی ہوگئی ہے جس کے بعدڈالر 281.17 روپے سے کم ہوکر 281.15 روپے کا ہو گیا ہے۔