گورنر کے پی نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس بھجوا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے کا معاملہ پھر لٹک گیا،گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے ان کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس بھجوا دیا۔
گورنر خیبر پختونخواہ نے ایکس (سابقہ ٹویٹر)پرکہاہے کہ دونوں استعفوں میں دستخط مختلف اور غیر مشابہہ ہیں ،گورنر نے علی امین گنڈاپور کو 15 اکتوبر کو دوپہر 3 بجے گورنر ہاؤس بلالیا ہے ۔
دوسری طرف گورنر کی جانب سے استعفے پر اعتراض پر علی امین گنڈاپور نے ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ گورنر نے پہلے 8 اکتوبر کا استعفیٰ موصول ہونے کی بھی تصدیق کردی،میں اپنے دونوں استعفوں پر ہونے والے دستخطوں کی تصدیق کرتا ہوں۔