گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی 

Oct 13, 2022 | 18:22:PM
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن , مختلف اشیا , قیمتوں میں کمی ,اطلاق ,
کیپشن: یوٹیلیٹی سٹورز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے مختلف اشیا کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔اس کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ۔ 
 ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کاکہناہے کہ ان اشیامیں مختلف کمپنیوں کا پریمیئم برانڈگھی، کوکنگ آئل اوردالیں وغیرہ شامل ہیں،ایوا گھی پریمئم برانڈ گھی کی قیمت میں 31 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے ،ایوا پریمیئم کوکنگ آئل کی قیمت میں 16 روپے فی لیٹر کمی ہوئی ہے، ترجمان کا مزید کہناتھا کہ ڈالڈاگھی پریمیئم برانڈ کے 5کلو کی قیمت میں 30 روپے کی کمی کی گئی ہے، ڈالڈاکوکنگ آئل 5لیٹر کی قیمت میں 25 روپے کمی، حبیب بناسپتی کی قیمت میں 85روپے فی 5کلو کمی کی گئی ہے ۔
ترجمان نے کہاکہ حبیب کوکنگ آئل 5 لیٹر کی قیمت میں بھی 85روپے کی کمی کر دی گئی ہے ،دیگر پریمئم برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی کمی کر دی گئی ہیں۔ترجمان کا کہناتھا کہ مختلف دالوں کی قیمتوں میں بھی 15روپے سے لیکر 30روپے فی کلو کی کمی کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 15 اکتوبر کو عام تعطیل کااعلان