شعیب ملک روپڑے

پاکستان کے آل راؤنڈر شعیب ملک 2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد اُس وقت کے کپتان یونس خان کا ایک قصہ بتاتے ہوئے آبدیدہ

Nov 13, 2022 | 17:19:PM
شعیب ملک,یونس خان,مصباح الحق
کیپشن: شعیب ملک روتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کے آل راؤنڈر شعیب ملک 2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد اُس وقت کے کپتان یونس خان کا ایک قصہ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

ایک پروگرام کے دوران سابق کپتان مصباح الحق نے 2009 کے فائنل کا بتاتے ہوئے کہا  کہ پاکستان کی بیٹنگ کے وقت کریز  پر شعیب ملک اور لالا (شاہد آفریدی) تھے جس کے بعد یونس خان نے جانا تھا۔

مصباح نے کہا 'یونس میرے پاس آئے اور کہا پیڈ پہن لو، اگر کوئی آؤٹ ہوا تو تم جاؤ گے، اس وقت مجھے احساس ہوا یونس نے اس لیے مجھے کہا کیونکہ 2007 کے ورلڈ کپ فائنل میں میچ ختم نہیں کر سکا تھا تو اب یہ جائے اور وننگ شاٹ یہ کھیلے،یونس چاہتے تو جا سکتے تھے کیونکہ ایک ہی رن چاہیے تھا لیکن انہوں نے مجھے بھیجا اور یہ لمحہ میرے لیے بہت ہی خاص تھا۔


 شعیب ملک نے بھی ایک قصہ سنایا جسے بتاتے ہوئے وہ اپنے آنسو قابو میں نہ رکھ پائے۔روتے ہوئے کہا کہ جب ہم 2009 کا فائنل جیتے تو یونس خان نے مجھے بلایا اور کہا تم ٹرافی پکڑو گے، اور یہ میرے لیے انتہائی خاص اور خوبصورت لمحہ تھا، شعیب کا یہ کلپ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس پر صارفین یونس خان کو سراہ رہے ہیں۔