کسی این آر او پر بات نہیں ہوگی، پی ٹی آئی جہاں سے اٹھ کر گئی وہاں انہیں واپس لوٹنا ہے: طلال چودھری

May 13, 2026 | 20:55:PM
کسی این آر او پر بات نہیں ہوگی، پی ٹی آئی جہاں سے اٹھ کر گئی وہاں انہیں واپس لوٹنا ہے: طلال چودھری
کیپشن: طلال چودھری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ کسی این آر او کے ایجنڈے پر کوئی بات نہیں ہوگی، پی ٹی آئی جہاں سے یکطرفہ اٹھ کر گئی تھی وہاں انہیں واپس لوٹنا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے مذاکرات کی ٹیبل سپیکر آفس میں پہلے سے سجی ہوئی ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی اور سپیکر صاحب بھی موجود ہیں۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ ون کانسٹیٹیوش ایونیو والا معاملہ بہت پرانا ہے۔ میں اس کمیٹی کا ممبر ہوں جو اس پر کام کر رہی ہے، کوئی غریب ہو یا امیر سب کے لیے ایک ہی اصول ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ اسلام آباد میں حالیہ مختلف وارداتوں کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، اسلام آباد سے اغوا کے بعد نوجوان کا قتل افسوسناک واقعہ ہے۔ نوجوان کے قتل میں ملوث خاتون سمیت تمام افراد کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جرائم میں پچھلے سال سے 40 فیصد فرق آیا ہے۔ 
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قانونی اور غیرقانونی طور پر کئی افغان شہری موجود ہیں۔ پاکستان میں غیرقانونی مقیم کئی لاکھ افغانوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ افغانی ہو یا کوئی اورغیرقانونی طور پر کسی کو پاکستان میں رہنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ اور یومِ عرفہ کے موقع پر سرکاری سطح پر طویل تعطیلات کا اعلان