ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو اپارٹمنٹ مالکان کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری 

May 13, 2026 | 19:43:PM
ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو اپارٹمنٹ مالکان کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری 
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی )اسلام آباد ہائی کورٹ نے ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے اپارٹمنٹ مالکان کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے سی ڈی اے کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

حکمِ امتناع کی متفرق درخواست پر بھی مختصر تاریخ کیلئے نوٹس جاری کیاگیا،جسٹس اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس نے دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا۔

حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ اپیل کنندگان نے 30 اپریل 2026 کو سنگل بنچ کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے، اپیل کنندگان کے وکیل کے مطابق موجودہ اپیل صرف فیصلے کے پیراگراف نمبر 30 کی حد تک محدود ہے، وکیل کے مطابق سپریم کورٹ نے تھرڈ پارٹی کے مفادات کے تحفظ کیلئے منصفانہ طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق ملازمت، الاٹمنٹ اور سرمایہ کاری کے اعتراف کے باوجود سی ڈی اے نے قانونی طریقہ کار کے بغیر اقدامات شروع کئے،وکیل کے مطابق سی ڈی اے کے اقدامات آئین کے آرٹیکل 4، 23 اور 24 کی خلاف ورزی ہیں،وکیل کے مطابق کابینہ ڈویژن کے یکم مئی 2026 کے نوٹیفکیشن کے تحت متاثرہ رہائشیوں کے خلاف تادیبی کارروائی سے روکا گیا ہے۔

یادرہے کہ اپارٹمنٹ مالکان نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ اور یومِ عرفہ کے موقع پر سرکاری سطح پر طویل تعطیلات کا اعلان